راولپنڈی ‘کینٹ بور ڈ کے شعبہ فوڈ کنٹرول کی کارروائی‘ 21 نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے اینالسٹ لیبارٹری لاہو ر بھیجوادئیے

پیر 30 مارچ 2015 21:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)راولپنڈی کینٹ بور ڈ کے شعبہ فوڈ کنٹرول کے عملے نے21عدد نمونہ جات حاصل کیے گئے ،جو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اینالسٹ لیبارٹری لاہو ر بھیجوائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعبہ فوڈ کنٹرول کے عملے نے کینٹ کے علاقوں ڈھوک سیداں ، کمال آباد، ماربل فیکٹری روڈ، آئی جے پی روڈ، حافظ آباد، چاکرہ روڈ مصریال روڈ، نیازی ٹاؤن اور برف خانہ کے علاقوں میں بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 133کاروبار کرنے والوں کو نوٹسز دیے ، اور کینٹ کی مختلف وارڈ ز سے 3کاروبار کرنے والوں کوصفائی کا معیار اور ملازموں کے میڈیکل کی تصدیق کے بعد لائسنس جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں الٰہ آباد سے بیکرز ، ریسٹورانٹ ، ملک سینٹر، کیٹرنگ سینٹر، سموسہ سینٹر ، اور جنرل سٹورز سے کھانے پینے کے 21عدد نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے لاہو ر اینا لسٹ لیبارٹری بھیجا گیا۔