کامیاب تجارت کیلئے عصری رجحانات کا فہم‘ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مارکیٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا بہت ضروری ہے‘ ممنون حسین،
دنیا کی بہت سی منڈیوں تک پاکستانی برآمد کنندگان کی رسائی ابھی تک نہیں ہوسکی‘ تقریب سے خطاب
منگل 31 مارچ 2015 20:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کامیاب تجارت کیلئے عصری رجحانات کا فہم‘ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مارکیٹ کے تقاضوں کو پیش نطر رکھنا بہت ضروری ہے‘ جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتویں ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کی بہت سے منڈیوں تک پاکستانی برآمد کنندگان کی رسائی ابھی تک نہیں ہوسکی۔ عالمی منڈی میں ابھی مزید گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عام طور پر روائتی منڈیوں پر رہتی ہے لیکن یورپ اور امریکہ کے علاوہ ہمیں مشرق بعید اوروسط ایشیائی ریاستوں کی طرف بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اگر سنجیدگی کے ساتھ ان منڈیوں پر بھی توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم چاول کی برآمد کو چار بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
صدر مملکت نے تحقیق کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی رہنمائی کیلئے تحقیقی شعبے قائم کرنے چاہئیں ۔ صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ تحقیقی شعبے پر کام شروع ہوگیا ہے لیکن اس سلسلے کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کاشتکارسے لے کر برآمد کنندہ تک رابطے کا ایک ایسا سلسلہ قائم ہونا چاہیے جس میں کوئی خلا نہ ہو۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہماری یہ صنعت مربوط ہوجائے گی اور اس کے ہر شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آجائے گی۔ صدر مملکت نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں سے ہمارے ہاں چاول کی کوئی نئی قسم پیدا ہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زرخیز اور دنیا کا بہترین خوشبودار چاول پیدا کرنے والی زمینوں پر توجہ دیں اور ہمارے زرعی سائنسدان سنجیدگی سے کوشش کریں تو تھوڑے ہی دنوں میں چاول کی کاشت اور اس کی برآمد کے شعبوں میں انقلاب آجائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کی اہمیت میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ یہ ایک نئی دنیا کے ظہور کے آثار ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ تمام خطے کی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی۔ آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر وطن عزیز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ جب قوموں کی ترقی اور عروج کی راہ ہموار ہونے لگتی ہے تو ان کے راستے میں مختلف قسم کی رکاوٹیں بھی آنے لگتی ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم ان رکاوٹوں کا بھرپور ادراک بھی رکھنا ہوگا اور انہیں بے اثر بنانے کیلئے حکمت سے بھی کام لینا ہوگا ۔ اس سلسلے میں عوام کے ساتھ ساتھ ہمارے تاجروں اور صنعت کاروں کا کردار بھی بہت اہم ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن کے باعث معاشرے میں سستی طاری ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کرپٹ عناصر کے خلاف اٹھ کھڑی ہو انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنا کام محنت اور دیانتداری سے کرے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.