پولیس نے یورپین پولیس کی طرز پر احتجاجی مظاہروں کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے نائس وہیکلز کے استعمال پر غور شروع کر دیا،
دو یورپین کمپنیاں پولیس افسران کو آئندہ چند روز میں اس بارے بریفنگ دیں گی جسکے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا
منگل 31 مارچ 2015 22:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) لاہور پولیس نے یورپین پولیس کی طرز پر احتجاجی جلوسوں اور مظاہروں کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے نائس وہیکلز کے استعمال پر غور شروع کر دیا ،دو یورپین کمپنیاں آئندہ چند روز میں پولیس افسران کو اس بارے بریفنگ دیں گی ۔
(جاری ہے)
پولیس کی طرف سے اس سے قبل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ واٹر کینن کااستعمال کیا جاتا تھا لیکن اب احتجاجی جلوسوں اورمظاہروں میں شامل مظاہرین کو یورپین پولیس کی طرز پر بے پناہ شور کی حامل نائس وہیکلز کے ذریعے منتشر کرنے کے حربے پر غور کیا جارہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان وہیکلز کی آواز کی فریکونسی بڑھا دی جائے تو اسکی آواز گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم وہیکلز میں جدید ساؤنڈ سسٹم کی فریکونسی کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے کمپیوٹر ائزڈ سسٹم ہو گا جس سے حدود کے مطابق اسے سیٹ کیا جاسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دو یورپین کمپنیاں پولیس افسران کو آئندہ چند روز میں اس بارے بریفنگ دیں گی جسکے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.