جسٹس احمد علی شیخ نے سکھر جیل سے کراچی جیل منتقلی سے متعلق اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی
بدھ 1 اپریل 2015 14:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے سکھر جیل سے کراچی جیل منتقلی سے متعلق اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد علی شیخ کی عدالت میں سکھر جیل سے کراچی جیل منتقلی سے متعلق اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں اجمل پہاڑی کی اہلیہ فوزیہ حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا شوہر 9 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جب کہ 3 مقدمات کی سماعت سکھر جیل میں کئی ماہ سے زیر التوا ہے، اس کا تعلق کراچی سے ہے اس لئے اسے کراچی جیل منتقل کیا جائے۔
جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کراچی کے شہریوں کو مزید دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ اجمل پہاڑی کراچی جیل میں بیٹھ کر دہشت گردی کی نگرانی کرے اور شہر میں دہشت گردی کی فضا قائم ہو۔ بعد ازاں انہوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا واضح رہے کہ اجمل پہاڑی پر کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.