ٹیوٹا نے فارغ التحصیل نوجوانوں کو یو اے ای ملازمت مہیا کرنے کیلئے انٹرویو سیشن کا آغاز کر دیا
بدھ 1 اپریل 2015 19:14
لاہور (آئی این پی)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے اپنے اداروں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو یو اے ای ملازمت مہیا کرنے کیلئے مہارت کی بنیاد پر انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا۔ٹیوٹا کے فارن پلیسمنٹ سیل کی جانب سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے یو اے ای کی مرکری مینا کمپنی کے تعاون سے فیصل باجوہ کی سربراہی میں سیشن کا انعقاد ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔
بھرتی کے طے کردہ معیار کے مطابق انٹرویو کیلئے آئے ہوئے 300پاس آؤٹ میں سے 150نوجوانوں کو گزشتہ روزالیکٹریشن ٹریڈ میں شارٹ لسٹ کر دیا گیا۔چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے انٹرویو سیشن کادورہ کرتے ہوئے شارٹ لسٹ نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں شارٹ لسٹ کئے گئے گریجویٹس کو یو اے ای بھجوایا جائے گا جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کو بھی آئندہ کھیپ میں مطلوبہ مہارت کے طریق کار کے مطابق منتخب کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.