جائیکا نے سمیڈا کی تجویز پر پاکستان میں انرجی ایفی شینسی اینڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے پانچ جاپانی ماہرین پاکستان بھیج دیئے
بدھ 1 اپریل 2015 22:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا ) نے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا ) کی تجویز پر پاکستان میں انرجی ایفی شینسی اینڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے پانچ جاپانی ماہرین پاکستان بھیج دیئے ۔اس ضمن میں سمیڈا ، اور جائیکا کے ممبران پر مشتمل مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس سمیڈا کے صدر دفتر میں سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تشکیل دیئے گئے ورک پلان کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پراجیکٹ لیڈر مسٹر تاکا یاما مہوری ھیتو اور جائیکا پاکستان آفس کی نمائیدہ مس یوکو اینامی نے بھی شرکت کی جبکہ سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی جنرل مینیجر اشفاق احمد بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مذکورہ پروگرام کیلئے جاپانی ماہرین بھجوانے پر جائیکا حکام کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ توانائی بحران کے حوالے سے انرجی ایفی شینسی پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان کا صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اگرچہ حکومت پاکستان اس بحران کو ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود بحران کے مکمل خاتمے کیلئے طویل مدت درکا ر ہے۔ لہٰذاہ توانائی بحران کے مکمل خاتمے تک صنعتی پہیہ کو جاری و ساری رکھنے کیلئے انرجی ایفی شیئنسی اور انرجی مینجمنٹ جیسے پروگراموں کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سالانہ 10 سے 15فیصدی کی شرح سے مسلسل اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتی شعبہ کو توانائی کے موء ثر اور فعال استعمال کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی دی جائے۔انہوں نے امید کی کہ جائیکا کے اشتراک سے شروع کیا جانے والے منصوبہ اس جانب بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.