غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جمعرات 2 اپریل 2015 13:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ہائی کورٹ نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
(جاری ہے)
جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر کے وکیل ملک طاہر نے عدالت سے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ جب تک بورڈ کی رپورٹ نہیں آجاتی انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 27 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جب کہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرلئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.