ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے مثبت آرہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو مالی وجانی نقصان پہنچایا، پاک فوج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی
وزیراعظم نواز شریف کاعالمی بنک کے وفدسے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 14:21
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے مثبت آرہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو مالی وجانی نقصان پہنچایا، پاک فوج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔
وہ جمعرات کو عالمی بنک کے وفد سے ملاقات میں خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
عالمی بنک کے وفد کی قیادت انٹیسے ڈیکس نے کی۔وفد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ، اوورسیز ریجنل ایڈوائزر شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور عالمی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ عالمی بینک کے وفد نے معاشی بحالی پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، مالی نقصان بھی پہنچا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، متاثرین کی دوبارہ آباد کاری پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ عالمی بینک کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زراعت اور ڈیری کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، بہتر معاشی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی امداد بڑھا دی ہے۔عالمی بینک کے وفد نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعظم نواز شریف خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.