افغان صوبہ خوست میں احتجاج کے دوران خود کش دھماکہ، 20افرادجاں بحق،رکن پارلیمنٹ سمیت 50 زخمی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:16

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ خوست میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش حملے میں 20افرادجاں بحق جبکہ 50زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین صوبائی حکومت میں مبینہ بدعنوانیوں کی وجہ سے خوست کے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران خود کش بمبارمظاہرین میں داخل ہوگیااوراپنے آپ کو اْڑالیاجس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمی ہونیوالوں میں افغان رکن پارلیمنٹ ہمایوں بھی شامل ہیں ۔اْدھر صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے ۔ وہ طالبان کے حملے سے متاثرہ جگہ کے دورے پر جارہے تھے کہ اْن کی کار دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بن گئی ۔

متعلقہ عنوان :