تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیرسٹرسلطان محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 20:37
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ااپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے گوگلی مار کر ایک گیندسے دو بڑی وکٹیں گرائی ہیں،اسطرح انھوں نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے اور ا ب ہر جگہ تحریک انصاف کے مقابلے میں جماعتیں اکھٹی ہونگی۔جسطر ح کراچی میں پیپلز پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں اپنا امیدواربٹھا دیا ہے اور شاید ن لیگ بھی بٹھا دے ،اسطرح اب سب کو اکٹھا ہرانا تحریک انصاف کی روایت بن گئی ہے اور پی ٹی آئی وفاق کی علامت جماعت بن چکی ہے۔
میرپور کے لوگ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے زیادہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔میرپور کے عوام نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مک مکا کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔(جاری ہے)
وہ جمعرات کو یہاں بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے ضمنی انتخاب کے نتیجے نے نہ صرف آزاد کشمیر کے آئندہ سیاسی نقشے کا تعین کردیا ہے بلکہ اسکے اثرات نہ صرف پاکستان کی سیاست بلکہ گلگت بلتستان کی سیاست پر بھی پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت نے تمام حربے استعمال کیے اور خرید و فروخت کا بازار گرم رکھا وزیر اعظم آزاد کشمیر پچاس دن تک میرپور میں بیٹھا رہا اور مک مکا پالیسی کے تحت ن لیگ نے اپنا امیدوار بھی بٹھا دیا لیکن آزاد کشمیر کے عوام نے جرات اور شعور کا مظاہرہ کیا اور دونوں حکومتیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جارحانہ باؤلنگ کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.