بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو کونسلر حضرات کے ساتھ مل کر اسے نچلی سطح پر کوآرڈینیشن کے ساتھ مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، میٹروپولیٹن کوئٹہ کے میئر ڈاکٹرکلیم اللہ
جمعرات 2 اپریل 2015 21:20
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) میٹروپولیٹن کوئٹہ کے میئر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو کونسلر حضرات کے ساتھ مل کر اسے نچلی سطح پر کوآرڈینیشن کے ساتھ مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے علاقائی دفتر کے دورے کے موقع پر مستحقین اور بی آئی ایس پی کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بی آئی ایس پی مستحقین اور غریب خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے موقع فراہم کررہی ہے جس سے مستحق خواتین اپنے خاندان کی خود کفالت کرسکے گی۔ ڈاکٹر کلیم اللہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد اس سلسلے میں کونسلروں کا ایک اجلاس بلاکر اس آگاہی مہم میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے عملے سے مکمل تعاون کریں گے کیونکہ یہ غریب لوگوں کی بہت بڑی خدمت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.