اگلے چند دنوں میں تمام پاکستانیوں کو یمن سے واپس لائیں گے ، سعودی وزیر دفاع سے صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں مدد کی درخواست کی ،مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف کی یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 3 اپریل 2015 16:04
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چند سو پاکستانی یمن میں رہ گئے ہیں ، اگلے چند دنوں میں تمام پاکستانیوں کو یمن سے واپس نکال لائیں گے ، سعودی وزیر دفاع سے صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں مدد کی درخواست کی ہے ۔ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے ۔ وہ جمعہ کو یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کے استقبال کے موقع پر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیشتر پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیا گیا ہے ، امید ہے چند دنوں میں تمام محصور پاکستانی وطن واپس آجائیں گے ، اگر صنعا ایئرپورٹ آپریشنل ہوا تو وہاں سے بھی پاکستانیوں کو نکالا جائے گا ۔(جاری ہے)
چند سو پاکستانی یمن میں رہ گئے ہیں ، انہیں بھی نکالا جارہا ہے ، یمن میں حدیدہ ایئرپورٹ کام کررہا ہے ، مکلا اور صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی جلد نکال لیا جائے گا ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے ۔ یمن کی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں یمن میں قیام امن اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر بات ہوگی ، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کا عظم کیا ہوا ہے ، سعودی حکام سے صنعا میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے مدد کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا کہ یمن میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز تیار ہے ، صرف این او سی کی ضرورت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.