بولان، حکومت تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ
جمعہ 3 اپریل 2015 16:59
بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) موجودہ حکومت تعلیم کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔تعلیم کیلئے بجٹ کو پچیس فی صد کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کو خواندہ صوبہ بنائیں گے صوبہ بھر میں ستارہ لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں داخل کرنے کیلئے والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ان خیالات کا اظہار مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے ڈھاڈر میں ضلع کچھی بولان میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کی تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اینڈ کالجز غلام محمد صابر،سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ،ڈی ای او کچھی چوہدری نیاز احمد،اور دیگر تعلیمی آفیسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے بلوچستان کو خواندہ صوبہ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔
ستارہ لاکھ بچے اس وقت بھی سکولوں سے باہر ہیں جنہیں سکول میں لانے کیلئے والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں موجودہ حکومت دیہاتوں اور شہروں میں معیار تعلیم کو عام کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیاس مقصد کیلئے صوبہ کی ستر ہزار سے زائد اساتذہ بھی اپنی اپنی فرائض منصبی اور خدمات کو یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم سیکھنے اور سکھانے کے عمل کانام ہے جوماں کی گود سے لیکر لحد جاریرہتا ہے۔جنہوں نے تعلیم کا دامن تھاما وہ ترقی ،کامرانی حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے ضلع کچھی میں تعلیمی خدمات کی پیش نظر مختلف اییجوکیشن سے وابستہ افراد میں نمایاں کاکردگی پر ایوارڈ بھی تقسیم کیئے۔قبل ازیں انہوں نے ماڈل ہائی سکول بوائیز ڈھاڈر کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل داوٴد جان رند نے انہیں سکول کی مختلف کلاسوں اور شعبوں کا معائینہ بھی کرایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.