وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پیدل چلنے والے افراد کیلئے 8پلوں کیلئے 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے ، پارک انکلیو خیابان مارگلہ جی ٹی روڈ اور سیکٹر بارہ ڈی کا منصوبہ پر کام جاری ہے، جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کو سی ڈی اے حکام کی بریفنگ کمیٹی کی مختلف سیکٹرز میں جاری کاموں کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت
جمعہ 3 اپریل 2015 18:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پیدل چلنے والے افراد کیلئے 8پلوں کیلئے 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے جبکہ پارک انکلیو خیابان مارگلہ جی ٹی روڈ اور سیکٹر بارہ ڈی کا منصوبہ پر کام جاری ہے، جلد پایہ تکمیل کو پہنچ چائے گا۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمد حیات خان کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کو سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی نئے اور پرانے منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو اسلام آباد خیابان ، مارگلہ اور سیکٹر ڈی بارہ پر کام جاری ہے اور زیرو پوائنٹ سے لے کر روات تک اسلام آباد ہائی وے کی اپ گریڈیشن تعمیر و مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مستقبل قریب میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہائی و اور سیونتھ ایونیو کری ماڈل ویلچ پر انٹر چینج اور فیصل ایونیو انڈر پاس ، جی سیون اور جی ایٹ اور ایف سیون اور ایف ایٹ کے درمیان انڈر پاس پر کام جاری ہے جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کیلئے آٹھ مختلف شاہراہوں پر پل بنائے جائیں گے جس کا 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ایک کشمیر ہائی وے2 اسلام آباد ہائی وے ، ایک آئی جے پی روڈ ، ایک نائنتھ ایونیو ، ایف نائن پارک ے قریب قائم کیا جائے گا جبکہ ایچ ایم سی ٹیکسلہ پل کی آئندہ مالی سال میں تعمیر کئے جائیں جب ان کیلئے رقم مختص کر دی گئی۔ کمیٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھی اقدامات کئے جائیں اور مختلف سیکٹرز میں جاری کاموں کو بھی تیز کیا جائے۔(اح+ال)مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.