بلدیاتی انتخابات میں حکومتی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی‘ جمشید اقبال چیمہ
بجٹ کے صرف تیس فیصد استعمال سے حکومت کی گڈ گورننس اور تجربہ کاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی
جمعہ 3 اپریل 2015 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز سے قبل بد ترین لوڈ شیڈنگ نے حکمرانوں کے تین ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ،پنجاب حکومت نے حسب روایت آنیوالے بجٹ میں بھی ایک خطیر رقم بلاک ایلوکیشن میں رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،بلدیاتی انتخابات میں حکومتی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاؤپالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ہے ، (ن) لیگ والے اپنی مقبولیت کے حوالے سے خام خیالی کا شکار ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران صرف اپنے رہائشی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر رہے ہیں جبکہ دور دراز اضلاع میں پہلے تو ترقیاتی کام کرائے ہی نہیں گئے اور اگر ا ن کا آغاز بھی ہوا ہے تو وہ تاخیر کا شکار ہیں جس کا اراکین پنجاب اسمبلی میں برملا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس اور تجربہ کاری کا یہ عالم ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ کا صرف تیس فیصد استعمال ہوسکا ہے جبکہ باقی کا کچھ اتا پتا نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے انشااللہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.