ایم کیو ایم اشتعال انگیزی سے الیکشن رکوانے کی سازش کر رہی ہے :عمران خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 11:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اشتعال انگیزی کے ذریعے ضمنی الیکشن رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی غیر جمہوری سوچ بے نقاب ہوگئی ہے اور متحدہ نے ہمیں پہلے سے زیادہ پر عزم کر دیا ہے ۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے فاشسٹ اقدامات اور تشدد کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے ۔ اس سے قبل عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پی ٹی آئی کارکنان کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ عمران خان نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپنے ہی گورنر کے سامنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی ایم کیو ایم نے کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنان ایسی بھونڈی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.