امیر دبئی کا لندن میں114لگژری گاڑیوں ، عملے کیلئے 6 منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:13
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنی 114 لگژری گاڑیوں اور عملے کیلئے 6منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریفک بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنے ملازمین اور اپنی 114 قیمتی گاڑیوں کیلئے 6 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، عمارت میں دو بیسٹمنٹ بھی ہونگے، ملازمین کی رہائش کیلئے عمارت میں فائیو سٹار رہائش کا بندوبست بھی کیا جائیگا۔
علاقے کے رہائشیوں نے ٹریفک بڑھنے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 114 لگژری گاڑیوں کی آمدورفت سے علاقے میں ٹریفک کاحجم بڑھ جائیگا، انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے قبل علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا بھی سوچا جانا چاہئے تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.