انصار برنی نے پاکستانیوں کو بچانے کیلئے یمن جانے کا اعلان کردیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 16:47
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق ،انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ سے یمن میں پاکستان کے سفارتخانہ کے وطن واپس آجانے والے عملے کے ارکان کوتمام پاکستانیوں کے یمن سے انخلاء تک صنعاء واپس بھیجنے کی اپیل کردی ہے جبکہ انصار برنی نے خود بھی پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خود بھی یمن جانے کے لئے حکومت کو پیشکش کردی ہے۔
انصار برنی نے کہا کہ درجنوں پاکستانیوں کے پاسپورٹس کی یا تو معیاد ختم ہوگئی ہے یا ان کے پاسپورٹس یمنی کفیل کے پاس ہیں جس کے باعث وہ سفر نہیں کرسکتے اور یمن میں پاکستان ایمبیسی کے پورے عملے کے آجانے کے بعد صرف سناء میں ہی خواتین اور بچوں سمیت دو سو کے لگ بھگ پاکستانی پھنس کر رہ گئے ہیں۔(جاری ہے)
انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ یمن سے پاکستان سفارتخانے کے پورے عملے کی پہلی ہی پرواز سے وطن واپس آجانے کی وجہ سے یمن میں رہ جانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریشان ہے جبکہ یمنی جیلوں میں 20کے قریب پاکستانی قیدی بھی اپنی رہائی اور سفری دستاویزات کے حصول کے لئے انتظار کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے رہنماء انصار برنی نے کہا کہ صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں میں ایسی ملازمت پیشہ خواتین بھی شامل ہیں جو بالکل تنہاں ہیں اور ان کے ساتھ کوئی مرد نہیں۔انصار برنی نے کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر مختلف ممالک کے جہازوں کی لینڈنگ ہورہی ہے اسلئے پاکستان سے سفارتخانہ کے عملے کے ساتھ جہازبرائے راست صنعاء بھجوایا جاسکتا جس کے لئے وہ اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خود بھی جانے کے لئے تیار ہیں۔انصار برنی نے صدر ، وزیر اعظم اور وزرات خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور سفارتخانہ کے عملے کے ساتھ جہاز صنعاء بھیجنے کا حکم جاری کریں تاکہ سینکڑوں پاکستانیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ انصار برنی نے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ کے صنعاء میں موجود نمائندے نے جو لسٹ تیار کی ہے اس کے مطابق 96خواتین اور بچے جبکہ 82مرد اب بھی صنعاء میں پھنسے ہوئے ہیں جو فوری طور پر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق ان پاکستانیوں میں 47لاہور، 63اسلام آبادجبکہ 68کا تعلق کراچی سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.