آصف زرداری کا میر پور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور تمام تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ ، فریال تالپور جلد مزید فیصلوں کا اعلان کریں گی
اتوار 5 اپریل 2015 18:30
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے میر پور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور تمام تنظیمیں توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق میرپور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام پارٹی تنظیموں کو توڑنے اور پارٹی کو دوربارہ منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت پر ان کی ہمیشرہ فریال تالپور عنقریب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس طلب کریں گی جس میں پارٹی تنظیمیں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی جگہ نیا پارٹی صدر بھی نامزد کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.