(ن) لیگ نے انتخابات میں کیے سارے وعدے پورے کردئے، عالمی تنازعات میں معاونت پاکستان کے وقار میں اضافے کا ثبوت ہے،پاکستان کی ہاں میں اب دنیا کے ہاں ہونا شروع ہو گئی ہے،گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا سانگلہ ہل میں کھیت سے مارکیٹ تک سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 5 اپریل 2015 19:27
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان/ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر وہ وعدہ پورا کیا جو اس نے انتخابات میں کیا تھا۔ پاکستان کے مسائل ماضی کے قصے بنتے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان آج اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ پاکستان کی ہاں میں اقوام عالم کی ہاں ہونا شرو ع ہو گئی ہے اور پاکستان کا عالمی تنازعات کے حل میں معاونت کرنا پاکستان کے عالمی سطح پر وقار میں اضافے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وہ اتوار کو یہاں سانگلہ ہل میں کھیت سے مارکیٹ تک سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وہ حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ 2 ہزار کلومیٹر کھیت سے مارکیٹ تک سڑکوں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں سانگلہ ہل میں پہلی سڑک کا افتتاح کر رہے تھے۔(جاری ہے)
یہ سڑک یوسف والا سے شروع ہو کرسانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ پر روہڑی والا کے مقام پر منسلک ہوگی۔
اس سڑک سے پنڈت پورہ، جھگیاں، ہمراج پورہ ، یوسف والا اور دیگر کئی گاؤں براہ راست مستفید ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتخابات میں کیے سارے وعدے یا تو پورے کر دیئے یا پھر ان میں خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں میاں محمد نواز شریف ہی واحد امید کے طور پر سامنے آئے جبکہ وزیر اعظم بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترے۔ آج بلوچستان میں امن امان کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے جبکہ کراچی میں جرائم کے خلاف کامیاب آپریشن اور دہشت گردوں کی کمر میں کامیاب وار موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت نے کھیت سے مارکیٹ تک پختہ اور کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں 2000 کلومیٹر سڑکیں 15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.