پمز کے ڈاکٹر شاہدنواز کا قتل ،تفتیشی کمیٹی نے انکوائر ی مکمل کرلی ، ہائی پروفائل شخصیا ت کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اتوار 5 اپریل 2015 20:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) پمز کارڈیالوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شاہدنواز قتل کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی نے خاندان،مریض،دوست اور سٹاف سے انکوائر ی مکمل کر لی ہے اب ہسپتال کی ہائی پروفائل شخصیا ت کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر شاہد نواز قتل کی تفتیش کے لیے ایس پی صدر بلال احمد،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم،ایس ایچ او مارگلہ ، ایس پی کیپٹن الیاس اور تفتیشی آفیسر عبدالجبار پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس نے خاندان کے تمام افراد مریضوں اور قریبی دوست و احباب اور ڈاکٹر شاہد کے سٹاف کو شامل تفتیش کر کے تفصیل سے سوالات کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تمام شامل تفتیش ہونے والے افراد اب تک بے گناہ پائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ڈاکٹر شاہد نواز کے موبائل ڈیٹا سے اس کے نیٹ ورک اور رابطہ کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم جس مہارت سے کام میں مصروف ہے ذرائع کے مطابق بہت جلد قانون کے ہاتھ قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اب ہسپتال کے ہائی پروفائل کو بھی شامل تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے کوائف اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.