کینسر بارے آگاہی‘ سونم کپور مہم کا حصہ بن گئیں
پیر 6 اپریل 2015 11:22
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ “سونم کپور” چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنے کی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی بیدار کرنے اور خواتین کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے چندہ جمع کرنے والی تنظیم ایلی بریسٹ کینسر کمپین کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں تاہم اب یہ فلاحی تنظیم اسی مقصد کے لئے کام کرنے والی دوسری تنظیم اوگان کینسر فاوٴنڈیشن کے ہمراہ اس حوالے سے کام کرے گی۔
دونوں تنظیموں کے اشتراک کے حوالے سے سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس مشن کا حصہ بننے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک چھاتی کے کینسر میں مبتلا کسی نہ کسی خاتون کو جانتا ہے، ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ اس بیماری سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کیونکہ اس مرض کی جلد تشخیص سے ہی علاج ممکن ہے۔ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کر کے خواتین میں “چھاتی کے کینسر”کے حوالے سے بڑھ چڑھ کے حصہ لیں گی جس کے لیے وہ بہت پر امید ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.