میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کے بعد ملک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں تین گنااضافہ

پیر 6 اپریل 2015 11:47

میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کے بعد ملک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)فرانس میں کتابیں فروخت کرنے کے اداروں کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کے بعد ملک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہونے سے ان کی فروخت 3 گنااضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

فرنچ یونین آف بک شاپس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں تین گنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے،فرانس میں اسلام اور مشرقِ وسطیٰ پر کتابیں شائع کرنے والے البراق پبلشرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد اسلامی کتابوں کی فروخت 30 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ 2001 میں بھی نائن الیون حملوں کے بعد بھی اسلامی کتب کی فروخت میں اسی طرح اضافہ ہوا تھا۔

فرانس کے مقامی پبلشرز کے مطابق گزشتہ سال عیسائیت کے مقابلے میں اسلامی کتابوں کی اشاعت میں بھی 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد میگزین کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔