Live Updates

پاک، بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم

سعودی وزارت خارجہ کا کشیدگی سے گریز کا مشورہ،کویت کی تحمل کی تلقین، ایران کی ثالثی کی پیشکش

جمعرات 1 مئی 2025 13:43

ریاض،کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک، بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہوگئی۔سعودی وزارت خارجہ نے کشیدگی سے گریز کرنے، تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت نے کہا کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے۔ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات