ٹرمپ نی100 دنوں کی کارکردگی کو حقائق کے برعکس بے مثال قرار دے دیا

جمعرات 1 مئی 2025 12:02

ٹرمپ نی100 دنوں کی کارکردگی کو حقائق کے برعکس بے مثال قرار دے دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکی صدر نے 100 دنوں کی کارکردگی کو حقائق کے برعکس بے مثال قرار دے دیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکٹیں 1974 کے بعد نچلیترین سطح پر آئیں، 52 سال میں بدترین کارکردگی رہی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کی100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام میں زلزلہ طاری کیا۔رپورٹ کے مطابق ایس اینڈپی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔پبلک کمپنیوں کی مالیت سے ساڑھی6 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا صفایا کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹیں اب سنبھل چکی ہیں لیکن ٹیرف کے صدمیکی لہریں اب بھی موجود ہیں۔