ہمیں امید ہے چین کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو جائے گا،ٹرمپ

ہم چاہتے چین بھی ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کرے، امریکی صدر

جمعرات 1 مئی 2025 12:04

ہمیں امید ہے چین کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو جائے گا،ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت سکڑ کر 0.3 فیصد کی سالانہ شرح پر آگئی ہے۔ اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی انتظامیہ ٹیرف کے حوالے سے چین کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس کے سربراہ نے واضح کیا کہ وہ کسی وقت چین کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ منصفانہ تجارت میں املاک دانش کے حقوق کا انتظام بھی شامل ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ چین ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کرے۔ ہم نے جو کچھ کیا اور جو کچھ ہم جلد کریں گے اس کے بہت اچھے نتائج دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :