پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث صوبہ کے عوام حرام گوشت کھانے پر مجبور ہیں، قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
پیر 6 اپریل 2015 12:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ بالخصوصی لاہور کی عوام حرام، مردار، بیمارجانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں جن کی وجہ سے عام شہری حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہ اترنے والے گوشت کے استعمال کے باعث سنگین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ نے پنجاب حکومت اور اسکے متعلقہ اداروں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت بے نقاب کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صرف بیانات دینے کی چیمپئین ہیں ان کی نظر اگر ان مسائل پر ہوتی تو جرائم پیشہ عناصر عوام کو حرام گوشت نہ کھلارہے ہوتے اور اپنی جیبیں نہ بھر رہے ہوتے۔(جاری ہے)
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اگر قومی میڈیا کے چند درجن صحافی جرم اور برائی کی طے تک پہنچ جاتے ہیں اور دستاویزی اور ڈاکومینٹری ثبوت قوم کو دکھادیتے ہیں تو ہزاروں کی تعداد پر مشتمل پولیس اور دیگر اہلکار کیا کررہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں نااہل اور نان پروفیشنل افراد کی وسیع پیمانے پر بھرتیوں کی وجہ سے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ہورہی ہے اور ملی بھگت سے شہریوں کو گدھے سمیت مردار گوشت کھلایا جارہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.