اللہ تعالیٰ کا یہ نظام حکمت پر مبنی ہے کہ کسی کو صحت مند طاقتور بناتا ہے اور کسی کو کمزور، ابو قتادہ محی الدین
پیر 6 اپریل 2015 22:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )اللہ تعالیٰ کا یہ نظام حکمت پر مبنی ہے کہ کسی کو صحت مند طاقتور بناتا ہے اور کسی کو کمزور۔ نہ تو طاقتور اور صحت مند کو صحت مند اور طاقتور ہونے میں اپنا کوئی کمال اور دخل ہے، اورنہ ہی کمزور کو کمزور ہونے میں کوئی اپنا قصور ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا اپنا فیصلہ ہے۔ جن خصوصی بچوں کو ذہنی اور جسمانی عارضہ لاحق ہے اور وہ کمزور ہیں اپنی ضروریات زندگی کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ان کی ضروریات زندگی اور ان کی آسائش و سکون کی تمام تر ذمہ داریاں معاشرے کے صحت مند اور مالدار افراد پر عائد ہوتی ہیں۔
معاشرے کے جو افراد اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں عہدہ برآ ہو رہے ہیں یقیناً وہ اپنے فرض کو پورا کرکے انسانیت کی بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
جسکے نتائج انکی اپنی ذات کے لئے بہتر اور معاشرے کے لئے نفع بخش ہے اور جو طاقتور افرادان ذمہ داریوں کی طرف توجہ نہیں دے رہے وہ غلطی کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک کی معروف سماجی تنظیم نصرت ٹرسٹ کے جنرل سیکریرٹری ابو قتادہ محی الدین نے ٹرسٹ کی جانب سے دو سو ایک معذور بچوں کے والدین میں ماہانہ فوڈ ہیلپ اسکیم کی امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
ابو قتادہ محی الدین نے مزید کہا کہ نصرت ٹرسٹ کے تحت جاری کردہ ماہانہ فوڈ ہیلپ اسکیم فار اسپیشل چلڈرن سے غریب فیملیوں کے معذور بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ ٹرسٹ کا ایک بڑا انقلابی اقدام ہے جس سے ان کی مشکلات کم ہو رہی ہیں اور انکے غریب والدین کو انکی کفالت کرنے میں مدد مل رہی ہے۔نصرت ٹرسٹ فوڈ ہیلپ کو زیادہ سے زیادہ معذور بچوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جس کے لیے اہل خیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.