ٹی ایم اے نارا میں کروڑوں روپے کی کرپشن، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آڈٹ کی اطلاعات
منگل 7 اپریل 2015 13:48
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ٹی ایم اے نارا میں کروڑوں روپے کی کرپشن، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آڈٹ کی اطلاعات۔ ضلع خیرپور کے رقبے کے لحاظ سے بڑی تحصیل نارا کی میونسپل ایڈمنسٹریشن میں کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود تحصیل کے مرکزی شہر چونڈکو میں گندگی اور نکاسی آب اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری صحت سمیت مختلف مسائل کا شکار ہیں۔
کروڑوں روپے کا بجٹ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے بااثر سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے ہڑپ کرلیا جاتا ہے۔ تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے خلاف ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم پر کمشنر سکھر ڈویژن اور ڈپٹی کمسنر خیرپور ٹی ایم اے نارا کے آفس میں پہنچ کر انکوائری کے بعد رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کریں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران کے خلاف چونڈکو کے سماجی رہنما علی نواز ڈھر ودیگر شہریوں نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹی ایم اے نارا کا ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ ترقیاتی کاموں وشہر کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی شخصیات کی ملی بھگت سے ہڑپ کرلیاجاتا ہے۔
دوسری جانب چونڈکو سمیت دیگر علاقوں کے مکین گندگی کے ڈھیروں کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہر کے چوک اور گلیاں محلے گندگی کے ڈھیر سے اٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ٹی ایم اے کے افسر علی گوہر پھلپوٹو، عبدالرزاق خاصخیلی اور غلام نبی انڑ ودیگر کے خلاف اشرف ناریجو، چنیسر نایجو، لیاقت ناریجو، گلن گوپانگ، یاسین گوپانگ، غلام مہر، محکم چانڈیو، رجب چانڈیو، الہیار سیال، معشوق سیال، جمن شیخ، رانجھن لغاری، عاشق شر، خیر محمد سیال، رانجھومل، کارومل، لالو مل، جئے مل، شوکومل، ارجن مل، میوومل ودیگر نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ افسران نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے ایماندار افسران کا تقرر کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.