یمن میں قیام امن کیلئے پارلیمانی وفد سعودی عرب بھیجا جائے، سراج الحق کی تجویز
منگل 7 اپریل 2015 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تجویز دی ہے کہ یمن میں قیام امن کیلئے ایک پارلیمانی وفد سعودی عرب بھیجا جائے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کے نمائندے شامل ہوں، یمن کی لڑائی میں پاکستان فریق بن گیا تو پاکستان مصالحت کرانے کے قابل نہیں رہے گا، اگر یمن کی لڑائی کو شیعہ سنی لڑائی بنایا گیا تو پھر پاکستان سمیت سارا عالم اسلام لپیٹ میں آ جائے گا، اگر کسی طاقت نے مکہ اور مدینہ کا رخ کیا تو صرف فوج نہیں بلکہ ساری قوم اور مسلمان ابابیلیں بن کر حرمین کا تحفظ کریں گے۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں یمن کی صورتحال پر جاری عام بحث میں حصہ لے رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں پارلیمنٹ کی طرف لگی ہیں کہ اس نازک صورتحال میں کیا فیصلہ کرتی ہے، جنگیں تباہی کا سامان لاتی ہیں، جنگوں کا نقصان انسانیت کو ہوتا ہے، جنگوں کا فائدہ اسلحہ سازاور سرمایہ دار ممالک کو ہوتا ہے، جنگ کا فائدہ اسرائیل اور امریکہ کو ہو گا، پاکستان کو یمن کی صورتحال میں امن اور ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، مسئلے کا حصہ بننے کی بجائے مسئلے کے حل کی کوشش کرنی چاہیے، سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا حق یہ ہے کہ ہم سعودی عرب کو جنگ میں مبتلا ہونے سے بچائیں، یمن کا مسئلہ اچانک پیدا نہیں ہوا، یہ ایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، ایک سپر پاور نے عراق ،شام اور لیبیا کو تباہ کیا، یمن کو خانہ جنگ کی طرف دھکیلا گیا، یمن کا مسئلہ یمن کے اندر ہی حل ہونا چاہیے، اگر کسی نے ابراھہ بن کر مکہ اور مدینہ کی طرف رخ کیا تو پاکستانی فوج سمیت ہر مسلمان اس کے تحفظ کیلئے نکل کھڑا ہو گا، ماضی میں اللہ نے ابابیلوں کے ذریعے مکہ کا رخ کرنے والوں کو تباہ کیا، سعودی عرب کی ریاست کی حفاظت سارے عالم اسلام کا فرض ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.