چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کیلئے دو ماہ میں حتمی کارروائی یقینی بنائی جائے؛ آئی جی سندھ کو ہدایت
منگل 7 اپریل 2015 16:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے اعلیٰ عدالتی احکامات کی رو سے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے خصوصی تربیت سے مربوط اسپیشل پولیس فورس کے قیام کے سلسلے میں دو ماہ کے اندر حتمی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
منگل کی صبح سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس کے دوران محمد صدیق میمن نے اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ کی تخصیص کے بارے میں سیکریٹری اقلیتی امور سے تمام محکموں سے روابط کی روشنی میں رپورٹ بھی طلب کی۔ اجلاس میں سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن سید طارق محمود جعفری نے ایجنڈا کے نکات پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی رمیش کمار، بشپ صادق ڈینئیل، سیکریٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شالوانی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اقلیتوں سے مربوط اسکول کالج نصابی تبدل، مجوزہ نیسنل کونسل فار مائنٹریز اور آئین کے تحت فراہم کردہ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے نکات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اقلیتی مندوبین نے اجلاس کے انعقاد اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.