آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی
محمد علی منگل 7 اپریل 2015 19:08
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی اور سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے، رواں سال پاکستان مین شرح نمو4.3 رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 5.5 رہنے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی اور برآمدات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ کپاس کی قیمتوں میں کمی کے باعث بھی برآمدات کے حجم میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں حکومت کو تلقین کی گئی ہے کہ دسمبر 2010 میں بجلی کے زیر گردش قرضوں کا حجم 298 ارب تھا جو اب مجموعی طور پر بڑھ کر 378 ارب ہو گیا ہے لہذا بجلی کی قیمتوں میں دی جانے والی سبسڈی میں کمی لائی جائے۔ رپورٹ میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے اور حکومتی انتظامی مشینری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کی خود مختاری کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.