یمن سے آخری پاکستانی کی واپسی تک کوشش جاری رکھیں گے،مسلسل رہنمائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں، المکلا سے پاک بحریہ کا جہاز146 پاکستانیوں اور 36 غیر ملکیو ں کولے کر کراچی پہنچا،یمن میں کوئی بھی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا،1019 شہریوں کو وطن واپس لایا جاچکاہے، پی این ایس ”اصلت “ کے مشن کمانڈر کموڈور زاہد الیاس اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان شامی کی میڈیا بریفنگ
منگل 7 اپریل 2015 19:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ”اصلت “ کے مشن کمانڈر کموڈور زاہد الیاس نے کہا ہے کہ المکلا سے پاک بحریہ نے 146 پاکستانیوں اور 36 غیر ملکیو ں کووطن واپس پہنچا دیا ہے ،آخری پاکستانی کی واپسی تک کوشش جاری رکھیں گے جبکہ یمن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان شامی کا کہنا ہے کہ،یمن میں کوئی بھی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا،1019 شہریوں کو وطن واپس لایا جاچکاہے ۔
منگل کو پاک بحریہ کا پی این ایس ”اصلت “یمن میں محصور 182 شہریوں کو لے کر کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا ۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی این ایس ”اصلت “ کے مشن کمانڈر کموڈور زاہد الیاس نے کہا کہ المکلا سے پاک بحریہ کا جہاز 146 پاکستانی اور 36 غیر ملکیو ں کو لے کر کراچی پہنچا ہے جس میں 11خواتین اور 7بچے شامل ہیں ۔(جاری ہے)
غیر ملکیوں کا تعلق بھارت،چین ،کینیڈا،اردن ،شام،فلپائن،انڈونیشیاء ،یو اے ای اور فلپائن سے ہے ۔
انھوں نے کہاکہ یمن میں موجود آخری پاکستانی کی واپس تک کوشش جار ی رہیں گی ،مسلسل رہنمائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم اس دھرتی کے محافظ ہیں ہم نے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مکمل تیاری کررکھی تھی ۔زاہد الیاس نے کہاکہ گیارہ بھارتیوں شہریوں نے یمن میں پاکستانی جہاز کے بارے میں سن کرکر پہلے ہچکچاہٹ کااظہار کیا لیکن بعد میں ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہوگئے ،غیر ملکیوں کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔اس موقع پر یمن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر عرفان شامی نے کہا کہ یمن میں کوئی بھی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا،1019 شہریوں کو وطن واپس لایا جاچکاہے ۔انھوں نے کہاکہ اللہ کے کرم سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان پہلاملک ہے جس نے 16 گھنٹے میں آپریشن شرو ع کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.