جماعت اسلامی سندھ نے جمعہ کو صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیدی
سندھ حکومت ہاریوں کے قتل عام میں مصروف ہے، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی
منگل 7 اپریل 2015 20:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاجماعت اسلامی سندھ کے تحت گنے اور دھان کے بعد گندم کے شتکاروں کو اپنے فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے اور حکومتی بے حسی کیخلاف دس اپریل کو پورے سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق بروز جمعہ دس اپریل کو اس سلسلے میں پورے سندھ میں سندھ حکومت کے ہاری دشمن فیصلوں اور کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
جن سے جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور کسان تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہاریوں کے قتل عام میں مصروف ہے،گنے اور چاول کے بعد گندم کے فصل کا فائدہ بھی ہاریوں کے بجائے مڈل مین کو پہنچایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
خود حکومتی اعلان کردہ گندم کے ریٹ 13سو روپے فی من خریداری پر صوبے بھر میں کہیں پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔
عملی طور پر گندم نوسو روپے فی من خریدی جارہی ہے،سندھ حکومت یا محکمہ زراعت کی جانب سے باردانہ بھی من پسند اور بااثر زمینداروں کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ عام کاشتکاروں کو اس سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ جمعے کے روز ہونے والے یوم احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے مظلوم ہاریوں سے اظہار یکجہتی اور سندھ میں زراعت کے فروغ کا عزم کیا جائے کیونکہ کسان کی خوشحالی سے ہی سندھ کی خوشحالی ممکن ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.