سپریم جوڈیشل کونسل میں آڈیٹر جنرل پاکستان اختربلند رانا کیخلاف ریفرنس کی سماعت اکیس اپریل تک ملتوی
منگل 7 اپریل 2015 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے آڈیٹر جنرل پاکستان اختربلند رانا کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی جبکہ اس دوران پراسکیوشن کی جانب سے دی گئی گواہوں کی فہرست کے مطابق گواہوں پر جرح جاری ہے ۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس ناصر الملک نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل اختر بلند رانا کیخلاف ریفرنس کی سماعت منگل کے روز بھی جاری رکھی اس دوران کونسل کے دیگرممبران بھی موجود تھے دوران سماعت سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کے مطابق جرح کی گئی یہ جرح ابھی جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہوگیا جس پر سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔
واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے آڈیٹر جنرل پاکستان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو استدعا کی گئی تھی اس پر انہوں نے ریفرنس دائر کیا اور استغاثہ نے گواہوں کی فہرست بھی کونسل کے روبرو پیش کی تھی سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے آڈیٹر جنرل پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 209کے تحت ملازمت سے برطرف کرنے کے استدعا کررکھی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.