فلم” فاسٹ اینڈ فیورس سیون “کا کھڑکی توڑ بزنس

بدھ 8 اپریل 2015 11:28

فلم” فاسٹ اینڈ فیورس سیون “کا کھڑکی توڑ بزنس

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ فلم” فاسٹ اینڈ فیورس سیون “پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دشمن کا مقابلہ کرتے دوستوں کی کہانی فاسٹ اینڈ فیورس سیون جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ایک سوتینتالیس ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کیا۔فلم میں مداحوں کو سب سے زیادہ آنجہانی ایکٹر پال واکر کا انتظار تھا، پال کی آخری جھلک نے فلم کو تاریخ کی نویں کامیاب ترین فلم بنادیا، جس نے باکس آفس پر پہلے ہی ہفتے شانداربزنس کیا۔پال واکر کے دوست وین ڈیزل نے دوست کی یاد میں ایک گانا بھی فیس بک پر جاری کیا۔