صنعتی اداروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں 5گھنٹے مزید اضافہ تشویشناک ہے ‘ افتخار بشیر
بدھ 8 اپریل 2015 14:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے صنعتی اداروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں 5گھنٹے مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی ادارے پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اب اس لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید 5 گھنٹے اضافہ انہیں بحران میں مبتلا کردے گا ۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران نے صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔اس لیے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اور سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ پن بجلی توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ،مہنگی بجلی سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ،اب مزید آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کی خبروں سے سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.