سعودی عرب کی سالمیت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا جائے: چودھری شجاعت حسین
سنجیدہ مسئلہ کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے مذاق بنا دیا گیا، سعودی عرب کو پاکستان کی ضرورت پڑی ہے تو تمام ممکن وسائل استعمال کرے
بدھ 8 اپریل 2015 17:35
اسلام آباد‘لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے مسئلہ پر پاکستان کو سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔
(جاری ہے)
آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سنجیدہ مسئلہ کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے مذاق بنا دیا گیا ہے اور پارلیمنٹ میں اس اصل مسئلہ پر کم بحث ہوئی ہے، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں آنے کی مخالفت کی گئی جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان کو خوش آمدید کہا گیا۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور امداد کی ہے اب اگر سعودی عرب کو ہماری ضرورت پڑی ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کی غیر مشروط مدد اور حمایت کا اعلان کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کی حفاظت کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.