گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش سے کھیلوں کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے، انجینئر سید محمود
جمعرات 9 اپریل 2015 17:27
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تاجکستان کے اعزازی کونسل جنرل اور پی ٹی آئی سپورٹس اینڈکلچر فورم کے چیئر مین انجینئر سید محمود نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش سے کھیلوں کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ، یہ بات انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں قائم جے ایس ایتھلیٹکس اکیڈمی کے سالگرہ تقریب کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، سید جعفر شاہ، رحم بی بی، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جے ایس اکیڈمی کو ابھی ایک سال کاعرصہ ہوا ہے کہ اس کے کھلاڑیوں نے نیشنل سینئر ،نیشنل جونیئر اور دوسرے سطح کے ایتھلیٹس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کی بنیاد کا مقصد ہی کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات باہم پہنچانا تھی ، اور مجھے خوشی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والی اس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے نیشنل سطح پر اپنا لوہامنوایا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جیسے اکیڈمی کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہو تاکہ ایتھلیٹکس جیسے سخت گیم کو صوبے میں فروغ دیاجائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اچھے کھلاڑیوں کی کمی نہیں لیکن وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمیز کے قیام کیلئے کوشش کررہے ہیں تاکہ دوسرے گیموں کو بھی اس اکیڈمی سے استفادہ حاصل ہوسکے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.