یمن تنازعہ سے مسلم دنیا کے اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جلد پرامن تلاش کرنا ضروری ہے ، نواز شریف
تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کسی بھی ملک کے امن اور استحکام کو متاثر کریں
جمعرات 9 اپریل 2015 20:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے یمن کے تنازعہ کا جلد از جلد پر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معصوم انسانی جانوں کے نقصان کے علاوہ مسلم ممالک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور مسلم دنیا کے اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کسی بھی ملک کے امن اور استحکام کو متاثر کریں،طاقت کے بل بوتے پر یمن کی قانونی حکومت کے خاتمے پر پاکستانی حکومت کو تشویش ہے ،پاکستانی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی صورت میں سعودی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے۔
وہ جمعرات کو ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران دوطرف تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ملک اور اہم ہمسایہ ہے جس کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے یمن کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معصوم انسانی جانوں کے نقصان کے علاوہ مسلم ممالک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور مسلم دنیا کے اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
انہوں نے تنازعہ کا جلد از جلد پر امن طریقے سے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔نواز شریف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال میں فریقین کو صبر و تحمل پر قائل کرنے اور ایکدوسرے کو برداشت کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن سے متعلق جاری بحث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی صورت میں سعودی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے۔ انہوں نے غیر حکومتی عناصر کی جانب سے طاقت کے بل بوتے پر یمن کی قانونی حکومت کے خاتمے پر پاکستانی حکومت کی تشویش کا اظہار بھی کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کسی بھی ملک کے امن اور استحکام کو متاثر کرے ۔ وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن میں امن کے فروغ کیلئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا جو وہ دوسرے مسلم ممالک کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم ممالک کی قیادت اس امر کا ادراک کریگی کہ یمن میں جاری تنازعہ امت مسلمہ کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے ۔ مسلم ممالک کو اس مسئلے کا بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ایرانی وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ تنازعہ کے جلد حل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یمن کے بحران کے حل کیلئے اپنی حکومت کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو پی فائیو پلس ون ممالک کے ساتھ جوہری معاملے پر ہونیوالی ایران کی مفاہمت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے مسئلے کے پر امن حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جون 2015 ء تک جامع معاہدے کی تکمیل کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.