میر امشن ہے ان ماوٴں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ لاوٴں جن کے شیر خوارو نوزائیدہ بچے لقمہ اجل ہوگئے ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
گذشتہ دورحکومت 6سال قبل تھرکا دورہ کیا تھاتو وہاں سول ہسپتال کی حالت بہت خراب تھی جہاں نہ صرف ڈاکٹروں کی کمی تھی بلکہ لیڈی ڈاکٹر کوئی نہیں تھی
جمعرات 9 اپریل 2015 22:31
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب کسی ماں کی گود خالی ہوتی ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے اس لئے میر امشن ہے کہ ان ماوٴں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ لاوٴں جن کے شیر خوارو نوزائیدہ بچے لقمہ اجل ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کلچرکمپلیکس مٹھی میں صحت اور غذائیت کے موضوع پر منعقدہ 3روزہ سندھ صحت مند تھر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ دورحکومت 6سال قبل تھرکا دورہ کیا تھاتو وہاں سول ہسپتال کی حالت بہت خراب تھی جہاں نہ صرف ڈاکٹروں کی کمی تھی بلکہ لیڈی ڈاکٹر کوئی نہیں تھی ،جبکہ تعلقہ ہسپتالوں اور صحت مراکز کی حالت زار اور زیادہ خراب تھی پھر میں نے اپنے آپ سے وعدہ اور عہد کیا کہ غریب اور بے یارومددگار تھر کے عوام کی خدمت کو مشن بناوٴں گا ان کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا اسکے بعد میں ضلعی ،تعلقہ اور صحت مراکز پر مکمل توجہ دی اور چند سالوں میں سول ہسپتال مٹھی مثالی ہسپتال کا درجہ اختیار کرگیاجہاں علاج کی بہترین سہولیات موجودہیں جو صوبے کے کسی بڑے ہسپتال سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سول ہسپتال مٹھی میں نہ صرف تھرکے بلکی عمرکوٹ،بدین ،سانگھڑ ،میرپورخاص اور دوردراز کے اضلاع کے لوگ علاج کیلئے آرہے ہیں جو پہلے کراچی اور حیدرآباد جاتے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.