بجلی کی بد ترین لو ڈشیڈنگ کے خلاف صفدر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:34

صفدر آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) موسم گر ما کے آغاز کے ساتھ ہی صفدر آباداورگردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیا، پانی کی قلت نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ،غیر اعلانیہلوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر حصوں کی طرح صفدر آباد میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے اور اسکا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز تاجروں اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا او رحکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :