کراچی : پاکستانی فلم سالانہ کینز فلم فیسٹول میں بھی خود کو منوانے پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 14:53

کراچی : پاکستانی فلم  سالانہ کینز فلم فیسٹول میں بھی  خود کو منوانے پہنچ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) : پاکستانی فلمیں جہاں پاکستان میں دھوم مچا رہی ہیں وہیں ان کے چرچے ملک سے باہر بھی ہو رہے ہیں پاکستان کی معروف فلم 'جلیبی' کے بعد مختصر دورانیے کی فلمیں بھی ترقی کی راہ پر نکل چکی ہیں. تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم 'بات چیت' فرانس کے شہر کینز میں ہونے والے اڑسٹھویں سالانہ کینز فلم فیسٹول میں تہلکہ مچانے پہنش گئی ہے.

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اور ہدایتکاری ڈاکٹر رایکا چوہدری نے کی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں ثروت گیلانی، فہد مرزا اور جوشیندر چھاگڑا جبکہ دیگر نمایاں اداکار وسعت اللہ خان اور حماد حسن عسکری شامل ہیں ، جبکہ اس سال کے آغاز میں مذکورہ فلم انڈونیشیا میں منعقد کیے گئے انٹر نیشنل فلم ایوارڈ میں تین گولڈ ایوارڈ جیت چکی ہے. تاہم یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے 2015 ء ایک نہایت خوش قسمت سال ہے.

متعلقہ عنوان :