جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کے چیف پولنگ ایجنٹ کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ۔ اپنی تجاویز سے آگاہ کیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:30

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) این اے 246 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کے چیف پولنگ ایجنٹ مجاہد محمود نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضمنی انتخاب کو شفاف بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے ضمنی انتخاب کے انتظامات کے حوالے سے بعض امو رپر شکایات اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور الیکشن کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے ۔