یوکے ’’ہنسلو برو‘‘کے میئر ناصر ملک کا عوامی تحریک اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ
ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض، رانا ادریس، ساجد بھٹی ،جواد حامد نے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا
ہفتہ 18 اپریل 2015 21:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )’’ ہنسلو برو‘‘ برطانیہ کے پاکستانی نژاد میئر ملک ناصر نے گزشتہ روز اہلیہ کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک اورمنہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا نہیں ملی۔ڈاکٹر طاہر القادری دینی خدمات اور غیر مسلموں کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کرنے کی عظیم خدمت پر بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔
انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس موقف اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جدوجہد کو سراہا، بالخصوص دہشتگردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ کو ڈاکٹر طاہر القادری کی عظیم انسانی خدمت قرار دیا۔(جاری ہے)
سیکرٹریٹ آمد پر مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، رانا ادریس، جواد حامد، ساجد بھٹی، فرح ناز و دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے وفد کو منہاج القرآن کے زیر اہتمام کام کرنے والے مختلف شعبہ جات، تعلیمی اداروں، ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ میئر ہنسلو ناصر ملک نے بعدازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کنٹونمنٹ کی سطح پر بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ عوام کی خدمت کیلئے بلدیاتی نظام سے بہتر اور کوئی نظام نہیں۔ اسلام آباد یا لاہور، پشاور ،کراچی ،کوئٹہ میں بیٹھ کر گلی محلوں کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔بہتر ہوتا سپریم کورٹ کی بجائے صوبائی حکومتیں ازخود بلدیاتی انتخابات کرواتیں۔انہوں نے بتایا برطانیہ میں وقت مقررہ پر بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں وہاں بلدیاتی جمہوری عمل کیلئے عدالتوں کو مداخلت نہیں کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ قانون کی بالادستی اور احترام کے کلچر کو فروغ دئیے بغیر جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ نے پوری دنیا میں پاکستان کے جمہوری اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچایا اور 14 بے گناہوں کی شہادت پر حکومت اور انصاف کے اداروں کی خاموشی پر بہت ساری انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہداء کے لواحقین کو انصاف دلائیں۔ریاستی اداروں کا کام جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے جس ملک یا معاشرہ میں تحفظ دینے والے جان لینے پر تل جائیں تو پھر ان معاشروں اور جنگلوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.