حیدرآباد،ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا
پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیر 20 اپریل 2015 14:53
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) حیدرآباد میں حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پرشرپسندوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کو صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والے ریلوے ٹریک پر شرپسندوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا ، اطلاع ملنے پر ریلوے حکام رینجرز اور متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ سیکورٹی نافذ کرنے والے ادارں نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن بھی کیا، ٹریک پر دھماکے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا اور ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا، بم دسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے بم کے ٹکڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 500 گرام کے قریب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد ریلویلائن پرنصب کیاگیا تھا۔
اسٹیشن ماسٹر شمس الدین کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے بعد متاثرہ حصے کا مرمتی کام مکمل کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.