یونیو رسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 20 اپریل 2015 14:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان کے صف اول کی اکاؤ نٹٹینسی کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی)اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی کے بی ایس اکاؤنٹنگ کے گریجویٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہیں گے تو ان کو خاص رعایت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل عابد شیروانی اور آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستا رنے دستخط کئے ۔اس موقع پرعابد شیروانی نے کہا کہ تعلیمی جدت میں یہ اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس سے یونیورسٹی طلباء ع طالبات کی اہم ضرورت پوری ہوگی اور ترقی اور حصول تعلیم کی مزید راہیں ہموار ہوں گی ۔آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے اس موقع پر کہا کہ اس اقدام سے گریجویٹ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر اندازمیں نکھارنے کا موقع ملے گا اور وہ ان کو کاروبار، معیشت اور ملکی فنانشیل سیکٹر کے فروغ میں استعمال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :