ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طالبعلم پر جسمانی تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا

پیر 20 اپریل 2015 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے لیہ کے نواحی علاقہ کچی والہ کے ایک پارٹنر سکول میں طالب علموں پر مبینہ جسمانی تشدد کی خبرکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر مانیٹرنگ ثمینہ نواز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پیف پارٹنر سکولوں میں جسمانی سزا پر سختی سے پابندی ہے اور اس پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرایا جاتا ہے تاکہ طالب علموں کو حصول علم کے لیئے خوشگوار تعلیمی ماحول ملے اور انکی شخصیت کی مثبت نشوونما ہو۔

متعلقہ عنوان :