پاکستان میں ملنے والا پیار و محبت کبھی بھول نہیں پائینگے،بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ
سکھ یاتری جب دوبارہ پاکستان آئیں گے تو انہیں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیف الفاروق
پیر 20 اپریل 2015 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتر ی گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت واپس چلے گئے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق اور دیگر نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار امریک سنگھ نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں ملنے والی عزت افزائی اور پیار محبت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔
انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی اور رہائش ، سمیت دیگر تمام تر انتظامات بہترین تھے اور ہمارے گوردواروں کی خوبصورتی اور ترقیاتی کام قابل تعریف ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ سردار سورن سنگھ گل نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے سکھوں کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں جس پر ہم انکے شکر گزارہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان میں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ ہم نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اور انتظامات کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ۔ یاتری جب دوبارہ پاکستان آئیں گے تو انہیں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خودکو سکھوں اور ہندؤوں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے ، یاتریوں کا ہمارے انتظامات کی تعریف کرنا باعث فخر ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وفاقی و صوبائی حکومت کو بھی جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.