جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ لے کر دعوتی میدان میں نکلی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
پیر 20 اپریل 2015 20:48
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی کے نائب امیرصوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سیاست عبادت ہے اور ہم اسلامی پاکستان میں سیاست کو عبادت بناکر عوام کی خدمت کرکے بلوچستان کو خوشحال وپرامن بنائیں گے ۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ لے کر دعوتی میدان میں نکلی ہے ۔ذمہ داران وکارکنان ہرخاص وعام تک جماعت اسلامی کی دعوت اورنفاذِاسلام کاپیغام لیکر پہنچ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ رابطہ عوام مہم ممبر سازی کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ایک غریب مزدور کے بیٹے ہیں جو غربت کے مسائل اورمحرومی کاغم خود دیکھ چکے ہیں لہٰذاوہ اسمبلیوں میں غریبوں کی آواز بنیں گے ۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کایہ اعزاز ہے کہ جس نے ایک مزدورکے بیٹے کو وزیرخزانہ ،مرکزی امیرجماعت اورسینیٹربنایاکسی اورجماعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اگر عوام اپنے جیسے متوسط وغریب افراد کو چن کر اسمبلیوں میں بھیجیں گے تومحروم طبقہ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ پاکستان چونکہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے لہٰذااس کے اندراسلامی نظام کے نفاذ سے بحران ومسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی رابطہ عوام مہم جاری ہے رابطہ عوام مہم میں نوجوان جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوکراسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ہرسطح پررابطہ عوام مہم کا لوگ بہت مثبت ردعمل دے رہے ہیں۔برادریاں اورلوگ جوق در جوق جماعت اسلامی کے ووٹربن رہے ہیں یہ مہم جاری رہے گی اورانشاء اﷲ عوام کے تعاون سے جلد اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کاخواب پوراہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.